اہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستان

۔پیغام پاکستام کے تحت مدارس کے طلباء کیلئے چار روزہ کرکٹ لیگ کا انعقاد

گلگت(آئی پی ایس)پیغام پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد جی بی کے تمام شبعہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں پر بحثیت قوم معاشرے کے تمام افراد کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی انتشار سے نکال کر فکری یک سوئی اور قومی وحدت کو فروغ دیا جائے۔

پیغام پاکستام کے تحت گگت بلتستان بھر کے مدارس کے طلباء کے لئے چار روزہ کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس لیگ کو انعقاد کرانے کا مقصد پیغام پاکستان کی روشنی میں مدارس کے طلباء کو مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشرے کا ذمہ دار اور کار امد شہری بنانا ہے۔اور ان سرگرمیوں سے طلباء کو اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔۔اس لیگ میں جی بی کے مختلف مدارس سے چھے ٹیموں نے شرکت کی ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسلامک ریسرچ انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے پیغام پاکستان کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی یکجہتی اور سماجی ہم اہنگی کا بیانیہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈایکٹر کمیونکیشن خرم شہزاد نے کہا کہ جی بی اور پاکستانبھر میں پیغام پاکستام کے زیر اہتمام ہونے والے سرگرمیوں کا مقصد معاشرے کے تمام افراد خصوصا نوجوانوں کے صلاحتوں کو ابھارنا ہے۔پیغام پاکستان کے تحت جی بی میں منعقدہ ذلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں شامل ٹیموں میں کٹ بھی تقسیم کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker