
اسلام آباد(آئی پی ایس ) مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے بجلی کے بلوں پر بھاری اور ظالمانہ سیلز ٹیکس لگا نے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اے تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا ہے ، بجلی کے بلوں پر تین سے بیس ہزار روپے کا سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں، انھوں نے کہا ایک کاروبار پر لگے کئی میٹروں ،بند دکانوں اور گوداموں کی تفریق کے بغیر سب میٹروں پر سیل ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈہ ٹیکس کا نفاذ ہے ، جو پاکستان کے تا جر کسی صورت داشت نہیں کر یں گے ،بجلی کی ناقابل برداشت قیمت لوڈشیڈنگ کے عذاب کے بعد اب نئے سیل ٹیکس کا نفاذ تاجروں کا معاشی قتل کے مترادف ہے ، حکمرانوں نے اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیا تو ٹیکس ادائیگی روکنے سمیت بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کریں گے، محمد کاشف چوہدری نے کہا حکو مت کم یا ذیادہ بجلی کے بل اور چھوٹے بڑے کاروبار کی تفریق کے بغیر سب کیلئے فکس رقم کے سیلز ٹیکس کا نفاذ آخر کیوں چاہتی ہے ،حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف پاکستان کے تا جر ملک گیر شٹر ڈاون کا فیصلہ کرنے پر مجبورہو سکتے ہیں،ہم بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے،اگر کسی تاجر کی بجلی کاٹنے کی کوشش ھوئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراو کریں گے، محمد کاشف چوہدری نے کہا حکو مت کو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تاجروں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جا ئیں ۔