اہم خبریںپاکستان

طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں،فواد چوہدری

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری ایڈونچر سے ملک بہت بڑے سیاسی بحران کا شکار ہے، چودھری شجاعت کاخط ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا؟، انہیں تو توہین عدالت کیس میں طلب کیا جانا چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، آئین کو پامال کیا۔انہوں نے کہا کی چودھری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، عوام بھر پور احتجاج کیلئے تیا ر ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب آچکا ہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سابق وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی جیب سے کیسے نکل آیا ؟ سپریم کورٹ کو ڈپٹی سپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، چودھری شجاعت سے خط پر انگوٹھا لگوایا گیا، چودھری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، ہماریخدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوراملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، دیوالیہ پن صرف معیشت کا نہیں سیاست کا بھی ہے، عوام بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker