اہم خبریںپاکستان

چیف ایگزیکٹو کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹ سے ہونا چاہیے، فیصل جاوید

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹ سے ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ آج ان شااللہ تحریک انصاف کا امیدوار وزیراعلی پنجاب بنے گا لیکن ہمیں پھر بھی نظام کی بہتری کے لیے گریٹ ڈیبیٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے ڈائریکٹ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب ہو کیونکہ عوامی نمائندے تو خریدے جاسکتے ہیں مگر یہ عظیم قوم نا غلام ہے اور نا ہی بکنے والی ہے، پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے چیف ایگزیکٹو کے بلواسطہ انتخاب کے نظام کو انتہائی غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کو عوام نے ووٹ دیکر اسمبلی میں اکثریت دی وہی حقدار ہے، ضمیر فروشی اور لین دین سے عوام کے مینڈیٹ کی نفی کی جاتی ہے، ایسے نظام کو بدلنا ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker