اسلام آبادپاکستان

سی ڈی اے نے غیر قانونی غوری ٹاؤن انتظامیہ کا دفتر سیل کردیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان قائم غیر قانونی ٹاؤن(غوری ٹاؤن) انتظامیہ کا دفتر سی ڈی اے انتظامیہ نے سیل کردیا اور ہرٹاؤن میں ہرقسم کے پلاٹوں خریدوفروخت اور تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلام آباد ایریا میں ٹاؤن کے فیزون میں قائم انتظامیہ کا سب سے بڑا دفتر گذشتہ روز پلاننگ اور انفورسمنٹ کے افسران اور فیلڈسٹاف کی موجودگی میں سینئیرسپشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف نے کارروائی کرکے دفاترکو تالے لگادئیے۔اور نوٹس بھی لگادیئے ہیں زرائع کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے غوری ٹاؤن انتظامیہ کا بڑا دفتر سیل کرنے کے بعد ٹاؤن میں پلاٹوں و مکانوں کی خریدوفروخت اور تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے۔غوری ٹاؤن جڑواں شہروں میں غئرقانونی ٹاؤن قرار دیاگیاہے

کیونکہ اس ٹاؤن کو سرکاری سطح پر کوئی لے اوٹ پلان اور این او سی جاری نہیں کیا گیاہے وسیع پیمانے پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی مبینہ اطلاعات ہے اور سی ڈی اے انوائرمنٹ نے تین ارب جرمانے کا نوٹس بھی جاری کیا تھااور مجسٹریٹ عدالت سی ڈی اے نے ٹاؤن کے مالک کو ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرنے کے احکامات جاری تھے اور پولیس نے موقع پر گرفتار کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker