
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کورنگ ٹاون میں برساتی نالے کا دورہ ۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ بارشوں کے دوران کورنگ ٹاون کے علاقے میں نالے کے گرد لگی دیوار طغیانی کی وجہ سے گر گئی تھی، نالے کے گرد دیوار کی تعمیر پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے،آئندہ بارشوں کے نقصان سے بچنے کے لئے دیوار کی تعمیر کرائی جا رہی ہے۔