
اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے آرٹیکل 62ون ایف کے اطلاق پرفریقین کے وکلاکوتیاری کاحکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے ، دیکھناہے کیاالیکشن کمیشن آرٹیکل 62ون ایف لگاسکتاہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ۔سپریم کورٹ نے کیس پر سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ فیصل واوڈا نااہلی کیس پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔





