پاکستانخیبر پختونخواہ

محکمہ ایریگیشن خیبرپختونخواکا ورسک ڈیم سے پانی چھوڑنے کا شیڈول جاری

 

پشاور(آئی پی ایس)محکمہ ایریگیشن خیبرپختونخوانے ورسک ڈیم سے پانی چھوڑنے کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ ایریگیشن نے پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کو حفاظتی اقدامات کے لئے ہدایت جاری کر دیں ، محکمہ ایرگیشن 19 تا 26 جولائی وارسک ڈیم کا سپل وے کھول دے گا،ترجمان محکمہ ایریگیشن کے مطابق ڈیم کا سپل وے کھلنے کی صورت میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہوسکتا ہے

ترجمان کے مطابق مقامی افراد اور سیاحوں کو دریا اور ندی کے کنارے اور قریبی علاقوں میں جانے سے روکا جائے، اچانک ورسک ڈیم کےگیٹ کھلنے سے مقامی افراد اور سیاح پانی میں پھنس سکتے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے دریائے کابل کے دونوں جانب ملحقہ آبادی احتیاط برتے۔
ترجمان کے مطابق دریائےکابل کے نزدیک سیاحوں و مقامی آبادی کو دریا میں نہانے، قریب جانے اور ماہی گیری کرنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، عوام کو احتیاط برتنے کے لیے متعلقہ حکام فرائض انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker