اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے،وزیراعظم

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملے ہوئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker