
کابل (آئی پی ایس) امارت اسلامی اورداعش کے درمیان جھڑپ کے نیتجے میں داعش کے تین شدت پسند جاں بحق جبکہ پانچ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
امارت اسلامی کے سکیورٹی ایجنسی جنرل ڈائریکٹریٹ آف انٹلیجنس نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب صوبہ کندوز، ضلع امام صاحب کے علاقہ قنجغہ میں داعش کے مرکز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل لائی گئی۔
امارت اسلامی کے ڈپٹی ترجمان بلال کریمی نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند روز قبل ازبکستان اور تاجکستان پر افغانستان کی جانب سے راکٹ فائر ہوئے تھے تاہم گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران پڑوسی ممالک ازبکستان اور تاجکستان پر راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔