خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا حکومت کی عمران خان کوپنجاب کے ضمنی الیکشن میں فتح پر مبارکباد

 

پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونحوا حکومت کے وزراء نےپنجاب کے ضمنی الیکشن میں فتح پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ووٹرز نے عمران خان کے بیانئے کو سپورٹ کیا،ووٹ کے ذریعے عوام نے عمران خان کی بیانئے کی توثیق کر دی۔

 

ان خیالات کا اظہار معاون اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل کے ضمنی انتخابات میں تمام منفی تجزیوں کے برعکس کامیابی حاصل کرلی،پنجاب کے ووٹرز نے عمران خان کے بیانئے کو سپورٹ کیا.چئیرمین عمران خان، پی ٹی آئی ورکرز اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ووٹ کے ذریعے عوام نے عمران خان کی بیانئے کی توثیق کر دی۔

 

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ عوامی مینڈیٹ جیت گیا،مسلم لیگ ن نے 90 کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ بحال کیا ہے،قبائلی اضلاع کے لیے مختص فنڈز کو ہڑپ کیا جا رہا ہے،قبائلی اضلاع کے عوام سے صحت کارڈ سہولت چین لی گئی،پچھلے ڈہائی مہینے سے مسلم ن نے ریاستی جبر و تشدد شروع کر رکھا ہے،صرف نعرہ بازی کو بنیاد بنا کر سیاسی کارکنان کو پابند سلاسل کیا. کامران بنگش نے کہاکہ کل کے ضمنی انتخابات میں عوامی وزیراعظم عمران خان جیتے ہیں،الیکشن کمشنر لاہور نے لاکھوں افراد کو وفات شدگان کے خانوں میں ڈالا،152 نشستوں والی پی ٹی آئی کو سازش کے ذریعے نکالا گیا،چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں۔

 

کامران بنگش نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ واضح اکثریت ہے،آج پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا،ملک کی سب سے بڑی پارٹی چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے،حکومت خیبرپختونخوا آزاد و شفاف انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker