
اسلام آباد (آئی پی ایس )فوج مخالف بینرز تحریر کرنے پر تھانہ کورال میں ایف آئی آر درج ،مقدمہ سہیل احمد کی مدعیت میں سات ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں محمد عاطف کی دکان پر حاضر سروس آرمی جنرل کے خلاف پینا فلیکس بنائے گئے، بینرز پر آرمی مخالف شر انگیز جملے تحریر کروائے گئے،مقصد فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا تھا،ملزمان کا یہ اقدام غداری کے زمرے میں آتا ہے،پینا فلیکس شاپ کے مالک محمد عاطف کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ بینرز منور سلطان اور فضل کریم کے کہنے پر بنائے،ساڑھے سات ہزار روپے معاوضہ وصول کیا،بینرز بنانے والے ملزمان اٹک کے رہائشی کامران خان کے کارندے ہیں، ملزمان کے ساتھیوں میں نذیر بنگش،تشکیل طارق،طارق وارثی اور ڈاکٹر مبارک شامل ہیں۔