اہم خبریںپاکستان

شاہ محمود نےن لیگی ایم پی ایزسےمتعلق بڑی پیشگوئی کردی

ملتان (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ مزید دو سے تین ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، ضلعی انتظامیہ غیرجانبدار ہے اور اس وقت پولنگ پُرامن طریقے سے جاری ہے۔
شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ بارش نہ ہوئی تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے لیکن پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker