پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اجلاس کی زیر صدارت کریں گے۔ کابینہ اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق جنگلات میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز نصب کرنے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی ۔کابینہ ڈبلیو ایس ایس سی ایبٹ آباد کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔افسران کی تقری و تبادلوں کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔