پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سندھ میں پشتونوں کے کاروبار زبردستی بند کرانے اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں مقیم پشتونوں پر تشدد کرنا ایک قابل افسوس عمل ہے۔اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہاکہ سندھ میں مقیم پشتونوں پر تشدد کرنا ایک قابل افسوس عمل ہے،
اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ان واقعات کا نوٹس لے اور اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے، پاکستان سب کا گھر ہے، کسی بھی پاکستانی کو ملک کے کسی بھی حصے میں روزگار کا آئینی حق حاصل ہے۔