
اسلام آباد(نئیر علی سے)نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا کا بغیر اجازت غیر ملکی دورہ،وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کی ہدایت پر چیئرپرسن سے جواب طلب کر لیا گیا۔جاری کردہ نوٹس برائے جواب طلبی میں چیرپرسن کو متعلقہ قوانین کے تحت اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزارت کے ساتھ منسلک تمام کمیشنز کو مکمل فعال کرنے کا عزم کیا ہے۔ان میں کسی بھی قسم کی انتظامی یا مالی بے ضابطگیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔





