پشاور(آئی پی ایس) بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،شہر میں بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1850 روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن صدرحاجی رامبیل نے کہا ہے کہ دس دنوں کے دوران بیس کلو گرام آٹے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا، بیس کلو گرام آٹے کی قیمت 1700 روپے سے 1850 روپے تک پہنچ گئی، پرائیویٹ گندم کی قیمت پنجاب میں 8100 روپے تک ہو گئی ہے، ایک تھیلے پر پہلے 18 روپے خرچہ آتا تھا اب 75 روپے آتا ہے،حاجی رامبیل نے کہاکہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہے، اٹک کے مقام پر ہمارے آٹے کے ٹرکوں کو روکا جا رہا ہے،چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔