اسلام آباداہم خبریں

سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی ایم ڈی بیت المال سے ملاقات

 اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین،سینئر وائس چیئرمین مرزاسعیداختر،مرکزی کوآرڈینیٹرچوہدری طارق گجر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سرفراز ملک و دیگر عہدیداران نے پاکستان بیت المال کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور عامر فداپراچہ کو منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے آپکی طور ایم ڈی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اس نیک کام میں سی ڈی اے مزدور یونین آپکے شانہ بشانہ ہو گی اور اپنی طرف سے آپکے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں،اس موقع پرپاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فداپراچہ نے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین اور انکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کا مجھ پر اعتماد میرے لیے قابل فخر ہے،بیت المال ایک سرکاری رفاعی ادارہ ہے جس کا مشن دکھی انسانیت،یتیموں،مسکینوں اور بے سہارالوگوں کی خدمت ہے،میں بطور ایم ڈی بیت المال یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کارلاتے ہوئے پاکستان بھر کی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker