
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور اسسٹنٹ کمشنر رورل کا کورنگ ٹائون اور پاکستان ٹا ئون کادورہ، زیر آب آنے والی گلیوں اور گھروں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی کا پریشر بہت زیادہ تھا۔ نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کر لی۔ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ ابھی بھی کچھ گھروں اور پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی موجودہے۔ امدادی ٹیمیں پانی کو ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکالنے میں مصروف ہیں۔ آئندہ نقصان سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے لئے اقدامات کی ہدایات دیں۔انتظامیہ امدادی ٹیموں کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں ۔ بارش کے بعد کی صورتحال پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔





