پاکستانتجارت

وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری طلب کرلی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری طلب کرلی جس پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا ہے ، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جب تک اوگرا ہمیں سمری نہیں بھجواتی ہم وزیر اعظم کو نہیں بھجوا سکتے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت پیٹرولیم کے ذریعہ سمری نہیں بھجواتی ہم سمری وزیراعظم کو نہیں بھجواسکتے، اگر بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہونے والی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی ، ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم سے موصول ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker