اسلام آباداہم خبریں

اسلام آباد پولیس نے عید الاضحی کا خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا

 اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے عید الاضحی کا خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا

 

ضلع بھر میں اٹھائی ہزار اہلکار وافسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،نماز عید کے لئے 1032مساجد،28امام بارگاہوں پر چار ایس پیز،گیارہ اے ایس پیز،ڈی ایس پیزڈیوٹی سرانجام دیں گے بیس انسپکٹرز سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے فیصل مسجد میں نماز عید کے لئے ایک ایس پی،ایک ایس ڈی پی او سمیت سو سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تمام مساجد،امام بارگاہوں کو حساسیت کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیاتمام مقامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں،خصوصی پولیس ٹیموں کے ذریعے کی جائے گی سکیورٹی اقدامات کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ مانیٹر کریں گے،تفریحی مقامات پر کسی بھی لااینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے

 

امن وامان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گامارکیٹس،سڑکوں پر ٹریفک رش کے لئے ایس پی،چارڈی ایس پیز سمیت ٹریفک کے 278افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ایس پی ٹریفک تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔ون ویلنگ ، ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی،قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا800سے زائد ایگل سکواڈ کے جوان مختلف علاقوں ، قبرستانوں، عید کے اجتماعات اور مارکیٹوں میں پٹرولنگ کریں گے۔ 150سے زائد سپیشل برانچ کے افسران وجوان بھی نماز عید کے دوران اپنی فرائض سرانجام دیں گے۔ ایس پیز اپنے علاقے میںں مساجد،امام بارگاہوں میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے ذمہ دارہوں گے،آئی جی اسلام آباد اقدامات کا مقصد نمازیوں،مذہبی مقامات کی حفاظت،دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف سکیورٹی کو مزید موثر،امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے،آئی جی اسلام آباد بھارہ کہو کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی دو اضافی گاڑیاں،اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker