اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

نالا کورنگ میں 4بچوں کو بچانے کیلئے کودنے والے شخص کی لاش مل گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں کودنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو اہل کار گزشتہ روز سے 45 سالہ محمود کی تلاش میں مصروف تھے، محمود قریبی گاوں ماندلہ کا رہائشی تھا۔محمود نے 4 بچوں کو سیلابی ریلے میں پھنسا دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگائی تھی تاہم بھپرے ہوئے پانی میں وہ خود پر قابو نہ پاسکا اور ریلا اسے بہا کر لے گیا۔

نیوی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے چاروں بچوں کو بچالیا تھا تاہم محمود لاپتہ ہوگیا تھا۔ریسکیو 1122 مری کی ٹیم نے محمودکی لاش راول ڈیم سے نکالی اور لواحقین کے حوالے کیا، جس کے بعد اس کی نماز جنازہ گاوں ماندلہ میں ادا کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker