
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے کمر عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا لگ گیا۔
والد کاشف سلمان کے مطابق نانگا پربت پر بیٹے کی لوکیشن ٹریس کرلی ہے۔دنیا کے کم عمرترین کوہ پیما شہروز کاشف کے حوالے سے اچھی خبر مل گئی۔ کیمپ تھری پہنچ گئے، کوہ پیما فضل علی بھی ہمراہ ہیں، ڈپٹی کمشنر دیامر نے تصدیق کر دی۔
نانگا پرپت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی لاپتہ ہوگئے تھے۔ بیس کیمپ پولیس ٹور کمپنی سے رابطے کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے کہا تھا کہ کوہ پیمائوں کی نقل وحرکت کے ثبوت ملے ہیں۔
کوہ پیما شہروز کاشف کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔شہروز کاشف نے منگل کی صبح ہی نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی اور ان کے والد کے مطابق واپسی کے سفر کے دوران وہ کیمپ فور سے ذرا آگے راستہ بھول جانے کے سبب پھنس گئے ہیں، شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی ہے۔