اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی دہشتگردی، 6ماہ میں140کشمیری شہید

سرینگر(آئی پی ایس ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے 6 ماہ میں 140 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے۔رواں سال شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جنہیں گھروں سے نکال نکال کر تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے کالے قانون کے تحت 854 افراد کو گرفتار اور 34 گھروں کو تباہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker