
پشاور(آئی پی ایس)بجلی لوڈشیڈنگ، اے این پی کا صوبائی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ ،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھائے، پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے عوام کے لئے 100 یونٹ مفت بجلی کا اعلان کیا ہے،پختونخوا کے عوام رل رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے ،صوبائی حکومت حقوق سے دستبردار ہوچکی ہے لیکن عوام ان کو معاف نہیں کریں گے ،وزیراعلی خیبر پختونخوا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کیلئے درخواست دیں،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،پختونخوا سستی ترین پن بجلی پیدا کرنے کے باوجود اس کے استعمال سے محروم ہے ،لوڈشیڈنگ کے خلاف اور بجلی کا حق لینے کیلئے اے این پی صوبائی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پیش کرے گی ،توقع رکھتے ہیں کہ 145 اراکین اسمبلی غریب عوام کے مفاد میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کریں گے،تمام اراکین صوبائی اسمبلی کوا یک آواز ہوکرصوبے کے چار کروڑ عوام کی نمائندگی کرنی ہوگی،پختونخوا کے ساتھ جاری ناانصافی ناقابل برداشت حد تک پہنچ گئی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی ناانصافی کے خلاف آئینی حقوق کی جنگ لڑنی ہوگیقوق کی جنگ لڑنی ہوگی۔