اہم خبریںپاکستان

این سی او سی نے عید الاضحی کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے، اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں، نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر رکھنے کے بجائے دو یا تین جگہوں پرکیے جائیں۔
این سی اوسی نے علما اکرام سے سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز عید کا خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے، مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker