سندھ

’’ فسادی عورت نے رائیونڈمحل کو ٹوٹا انڈسٹریل میں تبدیل کردیا ‘‘عمران

 

کراچی(آئی پی ایس)سرکاری وسائل کو مخالفین کی کردارکشی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، فسادی عورت نے رائیونڈمحل کو ٹوٹا انڈسٹریل میں تبدیل کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ سرکاری وسائل کو مخالفین کی کردارکشی کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، فسادی عورت مریم نے رائیونڈ محل کو ٹوٹا انڈسٹری میں تبدیل کردیا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ عطا تارڑ،طلال چوہدری جیسے لوگوں کا گزارا ہی تنظیم سازی کے پیسوں سے ہوتا ہے، ن لیگ کے رہنماء خودبھی ٹوٹاانڈسٹری سے خوفزدہ ہوکراس کالے دھندے کاحصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، جب مشکل میں پڑتے ہیں تو خواتین پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اب عمران خان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرے اس بھگوڑے شخص سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker