پاکستان

’’کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر پریس کانفرنس کرنا جائز ہے‘‘؟؟

 

لاہور(آئی پی ایس)’’کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر پریس کانفرنس کرنا جائز ہے‘‘؟؟

 

پی ٹی آئی رہنماؤں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس پر عطا تارڑ برہم ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس کے لئے بھی سرکاری جگہ چنتے ہیں تا کہ خرچہ بچ جائے اور خیبر پختونخوا حکومت کا خرچہ ہو۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں پارٹی دفترنہیں ہے؟ کیا خیبر پختونخوا حکومت کے خرچے پر روز پریس کانفرنس کرنا جائز ہے؟عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ خان کی پانی کی بوتل کا درس دینے والے نوٹس لیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کی تھی جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سوال اٹھادیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker