اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سویلین ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کا انعقاد

اسلام آباد (آئی پی ایس ) رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سویلین ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا الیکشن منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر ورجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سو سائٹی عرفان نواز میمن نے الیکشن کا دورہ کیااور کارروائی کا جائزہ لیا ۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق الیکشن کی کارروائی کی سیکیورٹی کیلئے رینجر اور اسلا م آباد پولیس بھی تعینات ہے، الیکشن کی سیکیورٹی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کامیاب الیکشن پر رجسٹرار آفس عملے اور انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس تمام سوسائٹیوں کی مینجمنٹ کمیٹیوں کے الیکشن کو جلد کرانے کیلئے کو شاں ہے، الیکشن کی کارروائی کی سیکیورٹی کیلئے رینجر اور اسلا م آباد پولیس بھی تعینات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker