
اسلام آباد(آئی پی ایس )منیجنگ ڈائریکٹر PPRAمقبول احمد گوندل نے پروکیورمنٹ کے معاملات میں شفافیت کو ملکی ترقی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملکی اداروں میں شفافیت اور پپرا قوانین کے بارے میں افسران کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس سے شفافیت کو فروغ مل رہاہے۔بڈنگ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ویب سائٹ پر ٹینڈرز اپ لوڈ کرنے سمیت متعدد اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں سے اداروں کو سہولت اور پروکیورمنٹ میں مزید شفافیت پیدا ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) اسلام آباد کے تحت مقبول احمد گوندل، مینجنگ ڈائریکٹر کی زیر سرپرستی، نیشنل لائبریری آف پاکستان میں پپرا قوانین اور ان کے استعمال کے حوالے سے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں بشمول کامسیٹس ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،این ڈی ایم اے،لیسکو، فیڈرل شریعت کورٹ سے تعلق رکھنے والے 24 افسران نے شرکت کی اور پپرا کے قوانین سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ تربیتی پروگرام میں PPRAکے ٹرینرز بشمول ڈائریکٹر جنرل فرخ بشیر قاضی،ڈپٹی ڈائریکٹر فائزہ نیئر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جہانگیر رضوی نے قوانین کے بارے میں شرکا کو تربیت فراہم کی۔تربیتی ورکشاپ کے اختتام پرمقبو ل احمد گوندل خصوصی خطاب کیا اورٹریننگ کے شرکا کے سوالوں کے جوابات دیے۔انہوں نے پروکیورمنٹ سرٹیفکیشن، ای۔ پروکیورمنٹ کے حوالے سے بھی شرکا کو بتایا۔پروگرام کے انعقاد پر شرکا نے PPRAکی کاوشوں کو سراہا اور مقبول احمد گوندل کے زیر سرپرستی پروکیورمنٹ کے نظام میں جدت کو خوش آئین قرار دیا۔اختتامی سیشن میں ملک کے معروف میڈیا آفسز سے متعلقہ صحافیوں نے بھی شرکت کی اور پروکیورمنٹ کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔