اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کاای الیون اور گولڑہ کے علاقوں سے گزرنے والے نالوں کا دورہ ،نالوں کی صفائی کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا، نالوں کی صفائی اور چوڑائی کا کام جلد مکمل کرنے اور عملے کو ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ای الیون اور گولڑہ کے علاقے سے گزرنے والے نالوں کا دورہ کیا،نالوں کی صفائی کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر کی نالوں کی صفائی اور چوڑائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں عملہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔