تجارت

’’روٹی بندہ کھا گئی ‘‘

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)دووقت کی روٹی بھی غریب عوام کیلئے مشکل ہو گئی ،آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا70 روپے تک مہنگاہو گیا۔کراچی میں آٹےکا20کلو کا تھیلارکارڈ1920روپے تک پہنچ گیا اس کے باوجود کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتے کراچی میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا20روپے تک مزید مہنگا ہوا ہے۔دو ہفتوں میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا220 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔پنجاب کے مقابلےکراچی میں آٹے کا20کلو کا تھیلا940 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ اسلام آباد,راولپنڈی کے مقابلے میں بھی کراچی میں آٹے کا تھیلا940 روپے تک مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں پشاور میں آٹےکا 20 کلوکا تھیلا70اور حیدر آباد میں 60 روپے تک مہنگ ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق بنوں50 اور لاڑکانہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 40روپے تک بڑھی ،کوئٹہ 30 اورخضدار میں آٹے کا تھیلا20 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت1880روپےتک پہنچ گئی ،کوئٹہ1750,پشاور میں آٹے کا تھیلا1720 روپے تک پہنچ گیا ۔خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت1650 روپے تک ہوگئی۔

سکھر میں بھی آٹے کا تھیلا1640,لاڑکانہ1600,بنوں میں1600روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد,راولپنڈی میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت980 روپے تک ہے اور پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کاتھیلا980 روپے تک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker