مٹہ(آئی پی ایس)وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کاقافلہ اسلام آباد پریڈ گرائونڈ جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ Pk.9 مٹہ سوات سے رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد خان اور تحصیل چیئرمین عبداللہ خان کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان ومشران، سینکڑوں گاڑیوں جن میں کوچیز۔کوسٹرز ۔بکسے وغیرہ شامل ہیں، اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کیلئے مٹہ سے روانہ ہو گیا ۔