صحت

عید پرکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(آئی پی ایس)عیدالاضحی کے موقع پر کووڈ۔19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

 

وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے قوم پر زور دیا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران حفظان صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو کم سے کم کیا جا سکے۔ہفتہ کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کوچاہئے کہ وہ رش والی جگہوں پر نہ جائیں، ماسک پہنیں ،ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی سکالرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں جبکہ عوام عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔عبدالقادر پٹیل نے عوام پر زور دیا کہ وہ بوسٹر ڈوزلگوائیں کیونکہ ملک میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ کا رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاہم عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالہ سے احتیاط بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ قصابوں کو دستانے استعمال کرنے کا کہیں اور جانورون کی قربانی کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker