پشاور(آئی پی ایس)طورخم بارڈر پر ایک افغانی شخص نے خودکشی کر لی۔ذرائع کے مطابق کئی روز سے ایک معمر شخص کو افغانستان جانے کی اجازت نہیں مل رہی تھی جس سے افغان شہری نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔افغان شہریوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا گیا۔افغان شہریوں نے بارڈ منیجمنٹ میں آسانی پیدا کرنے اور انصاف دینے پر نعرے بازی کی۔