اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، ایک ماہ میں مہنگائی میں 6 اعشاریہ34فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، جون میں شہروں میں مہنگائی 6اعشاریہ19 فیصد اور دیہات میں 6اعشاریہ57فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں آلو کی قیمت میں 36اعشاریہ64، انڈے 19اعشاریہ98، دال مسور 17اعشاریہ42، چنا 14اعشاریہ03، چنے 13 اعشاریہ 62، گندم 13اعشاریہ03، خوردنی گھی 12اعشاریہ86، ٹماٹر9اعشاریہ03 اور چاول کی قیمت میں 11 اعشاریہ 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون میں مرغی کا گوشت 7اعشاریہ83، آٹا 3اعشاریہ76 اور سبزیاں 3اعشاریہ54 فیصد سستی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 27اعشاریہ70 ، آلو 25اعشاریہ85 ، انڈے 19 اعشاریہ96، خوردنی تیل 18اعشاریہ27 فیصد اور خوردنی گھی 17اعشاریہ16 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 11اعشاریہ10 ، آٹا 4 اعشاریہ01 اور پھلوں کی قیمت میں 3اعشاریہ54 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں پیاز کی قیمت میں 124اعشاریہ30، ٹماٹر 121اعشاریہ72، خوردنی گھی 76اعشاریہ71، دال مسور 74اعشاریہ32 اور خوردنی تیل 70اعشاریہ8 فیصد مہنگا ہوا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ایک سال میں مصالحوں کی قیمت میں 20اعشاریہ11 ، دال مونگ 18اعشاریہ46 اور چینی 11اعشاریہ28 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ایک سال کے دوران پیاز 175اعشاریہ59، ٹماٹر 149اعشاریہ57، خوردنی تیل 88اعشاریہ28 ، خوردنی گھی 86اعشاریہ34، دال مسور 73اعشاریہ93 فیصد مہنگی ہوئی، اس عرصے میں چنے 65 اعشاریہ36، پھل 40اعشاریہ93، چکن 33اعشاریہ62 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 14اعشاریہ64، مصالحے 11اعشاریہ 58، چینی 10اعشاریہ3 فیصد سستی ہوئی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 3اعشاریہ63 فیصد کا بڑا اضافہ ہو گیا، شرح 32 اعشاریہ 77فیصد پر پہنچ گئی، ٹماٹر، پیاز، دالوں سمیت 28 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 22 روپے70 پیسے، پیاز 6 روپے 24 پیسے، دال ماش 7 روپے 18 پیسے، دال مونگ 3 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے 4 روپے 83 پیسے فی درجن، دال مسور3 روپے 86 پیسے فی کلومہنگی۔رپورٹ کے مطابق 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں برائلر مرغی، کیلے، لہسن، آٹے کا تھیلا اور خوردنی گھی سستا ہوا۔