پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں سمیت صوبے کے کئی علاقوں میںبارش کیساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، چترال ، دیر اور دیگر بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 5 جولائی تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہنے کا امکان ہے ۔
گزشتہ روز پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ، زیادہ سے زیادہ 41 سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت بنوں میں 45 سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 14 ، کاکول میں 9 ،بونیر میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئیگی