خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا بی آر ٹی کے لیے ایک اورعالمی اعزاز،بیرسٹرسیف کی مبارکباد

 

پشاور(آئی پی ایس)معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سسٹم ایک اور عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ نے پرائز فار سیٹیز کے لیے 5 پراجیکٹس کو شارٹ لسٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

 

بیرسٹر سیف نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے یہ بڑا اعزاز ہے، ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی پر پراجیکٹس کی یہ لسٹ بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جیسے زو بائیسکل، معاشرے کے معذور افراد اور خواتین کے لیے سہولیات کی فراہمی۔انہوں نے کہاکہ جس ادارے سے بی آر ٹی کو فائنلسٹ فہرست میں شامل کیا وہ کئی ممالک میں کام کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پرائز فار سیٹیز ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے لیے 65 ملکوں کے 260 منصوبوں میں مقابلہ ہوا۔

 

انہوں نے کہاکہ 5 فائنلسٹ پراجیکٹس میں سے پہلے نمبر پر آنے والے منصوبے کا اعلان نومبر میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پہلے نمبر پر آنے والے پراجیکٹ کو ڈھائی لاکھ ڈالر، باقی کو 25, 25 ہزار ڈالر ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ نومبر میں بی آر ٹی ہی فائنل پوزیشن حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے بی آر ٹی نے عوام کو بہترین سہولت دی۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ اس وجہ سے 5 بہترین سہولیات کے حامل پراجیکٹس میں شامل کیا گیا۔انہوں نے صوبائی حکومت، ٹرانس پشاور اور بی آر ٹی پشاور کی تمام ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ 86 کے قریب نئی بسیں منگوائی جا رہی ہیں۔ نئے فیڈر روٹس بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker