صوابی(آئی پی ایس)تھانہ کالوخان کی حدود کڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار بخت منیر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کایماب ہو گئے ،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔