پشاور(آئی پی ایس )شہر میں صفائی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے والا ادارہ ڈبلیو ایس ایس پی بھی مالی بحران کا شکار،تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئی ، ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ، عیدالضحی کی خریداری بھی مشکل نظر آرہی ہیں،ملازمین کو عیدالفطر پر کی جانیوالی اضافی ڈیوٹیوں کی رقم بھی ادا نہیں کی جاسکی ۔ڈبلیو ایس ایس پی حکام نے صفائی کرنے والے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ابھی صبر کریں فنڈز نہیں ہیں ، فنڈز آتے ہی تنخواہیں دینگے ۔صفائی کرنے والے اہلکاروں نے شکوہ کیا کہ عیدالفطر کی اضافی ڈیوٹی کی تنخواہیں نہیں ملی ،ابھی عیدالضحی پر کس طرح ڈیوٹی کرینگے ،