
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شاہد پرویز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے سعدالرحمان سے ملاقات کی ۔سعدالرحمان نے رانا شاہد پرویز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی خواہش پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنی کرسی پر بٹھایا ۔
اس موقع پر رانا شاہد پرویز نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک تکلیف دہ مرض ہے غریب والدین کے لئے اس مرض میں مبتلا بچے کا علاج انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ انسانیت کے ناطے ایسے مریض بچوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا اور اور انکی دل جوئی کرنا کار ثواب ہے ایسے مریض بچوں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آنا چاہیے اور صاحب استطاعت لوگوں کو تھیلیسیمیا میں مبتلا غریب بچوں کی مدد کرنی چاہیے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے سعدالرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔