
اسلام آباد(آئی پی ایس )ریڈیو پاکستان کا بھارت میں ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا گیا ہے جو معلومات تک رسائی اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے جمہوری حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کا اکائونٹ بلاک کرنے کی بنیادی وجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے ترجمان چودھری ضمیر اشرف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بین الاقوامی صحافتی اقدار پر سختی سے کاربند ہے اور اس نے اپنی خبروں میں ہمیشہ حقائق اور مقصدیت کو مدنظر رکھا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے۔