
اسلام آباد (آئی پی ایس )سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر صحت کا اہم فیصلہ ،عبدالقادر پٹیل کی این سی او سی کو سندھ محکمہ صحت سے رابط کرنے کی ہدایت ۔
ترجمان وزرات صحت کے مطابق وزیر صحت نے ہدایت کی کہ این سی او سی کی ٹیم سندھ کے محکمہ صحت سے مل کراچی میں کنٹرول کے لیے مربوط حکمت عملی طے کرے، خصوصا کراچی میں کورونا کنٹرول کے لیے صوبائی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے ،کورونا کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کو بڑھایا جائے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے ،ہجوم والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کرایا جائے ۔