
پشاور(آئی پی ایس)کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیر میں سکول کی دیوار گرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا تھا، واقعہ میں ملوث اور ذمہ دار شخص پر ایف آئی آر درج کی گئی ،دیوار گرنے سے جاںبحق بچی کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 1، 1 لاکھ روپے دیے جائیںگے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ سکول کا نام بھی شہید بچی جویرہ کے نام سے منسوب کیا گیا ، خیبرپختونخوا کابینہ نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، 57 ہزار 579 اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی، کچھ اساتذہ بھرتی ہوئے ہے اور کچھ کی بھرتیاں بہت جلد کی جارہی ہے، آر ٹی آئی سرکاری اور نیم سرکاری 42 اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھتی ہے، آلودگی اور روٹ پرمٹ سرٹیفکیٹ، فروٹ منڈی لائسنس اور دوسری چیزوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی آر ٹی آئی کو دی گئی ،دریاؤں سے مائنگ نکالنے کے حوالے سے مائنگ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ترامیم کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا، پشاور کے حلقے این اے 3 میں واقع 12 ٹیوب ویلز کو ڈبلیو ایس ایس پی کو دینے کی منظوری دے دی، جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سیکرٹری کو چیک پوسٹیں قائم کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔