اہم خبریںبین الاقوامی

یوکرین جنگ، روس کا ایٹمی ہتھیار بیلا روس بھیجنے کا اعلان

ماسکو(آئی پی ایس )روس نے یوکرین پر حملوں کو مزید تیز کرنے کے لیے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلاروس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس نیٹو کی پروازوں کا بہانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مہینوں کے اندر ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلا روس بھیجیں گے۔اس بات کا اعلان صدر پوٹن نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے روس کے دوران ایک ٹیلی وژن پروگرام میں کیا تھا۔ پوٹن نے بیلاروسی جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں۔

دریں اثنا بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی پڑوسی ممالک اور یورپی یونین کے ارکان پولینڈ اور لتھوانیا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker