اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف کمشنر اسلام آبادعامر علی احمد کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ، آئی سی ٹی، ٹریفک پولیس اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے ڈرائیورز کو تربیت فراہم کی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر آئی سی ٹی کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آئی سی ٹی، ٹریفک پولیس اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے ڈرائیوروں کو مطلوبہ تربیت فراہم کی۔