پاکستانسندھ

کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

کراچی(آئی پی ایس)کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔

 

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

 

درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپیکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker