اسلام آباد ( آئی پی ایس) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز کے 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت کو بحال کرواکر ملازمین کی سول سرونٹس کی حیثیت برقرار رکھنے کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ ترمیمی بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیاجائیگا،ادھروفاقی وزیرصحت کی جانب سے یقین دھانی کرائے جانے کے بعد پمزملازمین نے دس روز سے جاری احتجاج ختم کرتے ہوئے آج اسپتال کی تمام اوپی ڈیز کی سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل ہیلتھ الائنس کے تحت پمز ہسپتال میںمتنازعہ قانون ایم ٹی آئی کیخلاف احتجاج دسویں روز بھی جاری رہا اور ملازمین نے مکمل ہڑتال کی ،ہڑتال کے دوران وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل تشریف لیکر آئے،اس موقع پر ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے پمز کے 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت کو بحال کرواکر ملازمین کی سول سرونٹس کی حیثیت برقرار رکھنے کامطالبہ پیش کیا جسے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تسلیم کرتے ہوئے ترمیمی بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کرنے کا اعلان کیا ،چیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس چوہدری قمر گجر نے وزیر صحت کی آمد مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے سینیٹ سے منظور کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے احتجاج موخرکرنے اور تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا احتجاج سے محمد ارشد خان، ڈاکٹر اسفندیار خان،نواز لالی،ریاض گجر ، راجہ ربنواز، تنویر نوشاہی ، نائلہ جیسی، ملک ذیشان اور محمد لقمان و دیگر نے خطاب کیا۔