
کراچی (آئی پی ایس) مہنگائی نے غریب عوام کے چھکے چھڑا دیئے
آٹے کے نرخ بلندترین سطح پرپہنچ گئے، چکی کاآٹا 105،مل کاڈھائی نمبرآٹا 90 روپے کلومیں فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کا ریٹ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، ایک ہفتے میں مل کاآٹا 10 روپے جبکہ چکی کاآٹا 5 روپے مہنگا ہو چکا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم 80 روپے کلوسے تجاوزکرگئی ہے ۔