اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں پری مون سون بارشیں،چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے عملہ متحرک، ایم اینڈ ایم آر ، ڈائریکٹوریٹ اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار الرٹ،نالوں کی صفائی،کچی آبادیوں کے اطرف میں پانی کی مکمل نکاسی کیلئے اقدامات جاری ،تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں پری مون سون بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر ایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹوریٹ اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں،اس سلسلے میں گزشتہ تین دنوں سے دونوں ڈائریکٹوریٹس کا عملہ الرٹ ہے،جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،حکام کے مطابق عملہ نالوں اور ڈرینز کی صفائی میں مصروف ہے اس کے علاوہ کچی آبادی کے قریب نالوں کا فلڈ لیول سروے کروایا جارہا ہے،حکام کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر مختلف سیکٹرز میں سیلابی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔